blank

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی اور انہیں پارٹی سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 21 جون کو شوکاز دیا گیا، آپ نے مقررہ مدت کے دوران اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ سے پارٹی ممبران سے رابطہ اور پارٹی چھوڑنے کےلیے اکسانے پرپوچھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں