blank

گرل فرینڈ کو خوش کرنے کے لیے قانون کو ہاتھ میں لینے والا نوجوان گرفتار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور اس کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے گاڑیوں کے قیمتی پرزے چوری کرکے اسے فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے 28 سالہ محسن شیخ کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے ممبئی کے شاپنگ مالز اور کمپنیوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری کرتا تھا اور اسے فروخت کردیتا تھا۔پولیس نے محسن شیخ کے قبضے سے 68 انجن پارٹس اپنی تحویل میں لیے جن کی مالیت 2.8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔محسن شیخ کے مطابق وہ گاڑیوں کے پارٹس اس لیے چوری کرتا تھا تاکہ اپنی گرل فرینڈ کو عالیشان طرزِ زندگی دے سکے اور اس کے اخراجات پورے کرسکے

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں