blank

پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی ، فیاض الحسن چوہان

چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیں مولانا فضل الرحمٰن کے مدارس پر حملوں کی ہدایت کی تھی، میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی اسی وجہ سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل نے پی ٹی آئی کی تحریک فساد کی حمایت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیں مولانا فضل الرحمٰن کے مدارس پر حملوں کی ہدایت کی تھی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی پی ٹی آئی کی حمایت کی مذمت کرتا ہوں پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی اسی لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل نے پی ٹی آئی کی تحریک فساد کی حمایت کی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد عاصمہ حدید نامی ایم این اے نے پی ٹی آئی اور اسرائیل کی مشاورت سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے سے متعلق قرارداد پیش کی تھی عوام کا سخت رد عمل آیا تو چئیرمن پی ٹی آئی نے پینترا بدل دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے زوم میٹنگ میں ہمیں مولانا فضل الرحمان کے مدارس پر حملے کرنے کا کہا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بیان دے کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں