blank

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مزید 3 مقدمات درج – Hassan Nisar Urdu News Website

لاہور (ویب ڈیسک) 9 مئی کے افسوسناک واقعات پر درج دہشت گردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ۔۔۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عمران خان کو ماڈل ٹاؤن وزیر اعظم سیکرٹریٹ پرحملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد10ہوگئی۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں