blank

وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور اور نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پہنچنے پر وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، قومی اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ نگراں سیٹ اپ اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی ملاقات اور اُن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان بھی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں