blank

انتہا پسند عناصر کے بارے میں عوام کے درمیان آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہمیں انتہا پسند عناصر کے بارے میں عوام کے درمیان آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیرصدارت انتہاپسندی سے نمٹنے کی قومی پالیسی 2022 کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔انسداد انتہا پسندی کے ادارے (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو پالیسی کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی نیکٹا نے کہا کہ پالیسی 280 سے زائد ماہرین کی مشاورت کی بنیاد پر بنائی گئی ہے جنہوں نے پرتشدد انتہا پسندی کی نشاندہی اوراس کے موثر ردعمل کا طریقہ کار وضع کیا۔ پالیسی کے تحت معاشرے میں امن، برداشت اور تنوع کی اہمیت کے فروغ اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا موثر استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، متعدد افراد زخمی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا کیونکہ اس نے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں انتہا پسند عناصر کے بارے میں عوام کے درمیان آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں