blank

باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمی

خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تین زخمی مقامی ہسپتال، جبکہ ایک شدید زخمی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔  ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

رپورٹس کےمطابق باڑہ مارکیٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تین زخمی مقامی ہسپتال، جبکہ ایک شدید زخمی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ چھ معمولی زخمی افراد کو سپاٹ پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے، جبکہ ایچ ایم سی میں لائے گئے زخمی کی حالت نازک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر پتا نہیں چلا ہے تاہم علاقے میں بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں