blank

چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 5 مقدمات میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصور وار قرار دیدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عبوری ضمانت کی میعاد مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری عدالت پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عبوری ضمانت کی میعاد مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری عدالت پیش ہوئے اسپیشل پراسکیوٹر سید فریاد علی شاہ نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرلی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

اسپیشل ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی اور وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز پر مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عبوری ضمانت مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں