blank

اسمبلیاں 12 اگست کو تحلیل ہونگی مگر الیکشن کب ہونگے؟ اہم خبر – Hassan Nisar Urdu News Website

اسلام آباد( ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے واضح کردیا ہے کہ اگر 12 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو 11 اکتوبر سے پہلے انتخابات منعقد ہو جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر  اگر قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو 11 اکتوبر سے پہلے انتخابات منعقد کروا دیے جائیں گے ۔ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہونگے الیکشن کے لیے واٹر مارک والا پیپر خرید لیا گیا ہے  تمام اداروں سے الیکشن کمیشن رابطے میں ہے ۔ افسران کے حوالے سے عدلیہ سے رجوع کر لیا ہے اور الیکشن کمیشن الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں