blank

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت اور چند حقائق – Hassan Nisar Urdu News Website

لاہور(ویب ڈیسک) ایک افسوسناک خبر کے مطابق لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

شارق جمال کی فیملی دوسرے گھر میں رہتی تھی اور وہ یہاں ملازمین کے ساتھ اکیلے رہتے تھے ۔

پتہ چلا ہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کہیں کام سے بھیج دیا اور جب وہ واپس آئے تو شارق جمال بے جان حالت میں اپنے کمرے میں پڑے تھے ۔ خبر کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اور اس پراسرار واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی رہے۔ آج کل او ایس ڈی تھے اور محکمانہ کورس پاس کرنے کے بعد اگلے عہدے پر ترقی اور تعیناتی کے منتظر تھے ۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں