blank

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنامناسب نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اورتمام درخواستوں کاایک ساتھ فیصلہ کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل نمٹادی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل پر اسٹے آرڈر کی استدعا مسترد کردی گئی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنامناسب نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کو کہہ رہے ہیں آپ کی اپیل اورتمام درخواستوں کاایک ساتھ فیصلہ کرے۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس ٹرائل کورٹ کو دوبارہ بھیجا تھا، ٹرائل کورٹ دوبارہ سماعت کرکے کیس قابل سماعت قرار دے چکی، چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ قابل سماعت ہونے کو بھی چیلنج کرچکے۔ ہائیکورٹ میں ان کی دوبارہ اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہماری گزارش کچھ اور ہیں، کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ نے ہماری ان 2 درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دائرہ اختیار والا معاملہ تو پہلے طے ہونا چاہئے تھا، ہائیکورٹ سے گزارش کریں گے سب درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کرے۔

دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت کے باہر شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں