blank

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، سعید آباد بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، سعید آباد بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں