blank

قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟تاریخ کا اعلان – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی  9 اگست کو تحلیل کردی جائے گی ۔ ایک  نجی ٹی وی  چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے  کہا کہ 9اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔انتخابات کے عمل کو  کسی سازش یاخاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے شہید ہونے کے بعد 3ماہ کے اند رالیکشن ہو گئے تھے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومت 3ماہ کی چھٹیوں پر چلی جائےملک کے اندر اب بھی دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔نئے الیکشن کے لئے نئی مردم شماری  کی ویری فیکیشن بھی بہت ضروری ہے۔مردم شماری کے نوٹیفائی ہونے سے بہت سے تنازعات جنم لیں گے۔کراچی اور بلوچستان کے دوستوں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی تعداد کو صحیح نہیں گنا جارہا۔نگراں وزیر اعظم کے سوال پر انہوں نے کہا  کہ اسحاق ڈارکانام ن لیگ نےنہیں دیا،رضاربانی اوراسحاق ڈارسمیت کوئی بھی سیاستدان نگران وزیراعظم ہوسکتاہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں