blank

ایک اور حسینہ پاکستان پہنچ گئی – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک) چلی کی لڑکی نیکول پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی۔چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ خان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ خاتون  نیکول چارسدہ کے

27 سالہ نوجوان اکرام اللہ خان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئی ہے ۔انہوں نےپاکستان پہنچتے ہی اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ خان کے ساتھ نکاح کر لیا  اسلام قبول کر نے بعد نیکول نے اپنا نام نورین رکھاہے۔نیکول جنوبی امریکہ کی ایک  موبائل کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔ان کی مادری زبان اسپینش ہے۔نیکول شادی کے بعد پاکستان میں رہنے کہ خواہاں ہیں جبکہ ان کے شوہر اکرام اللہ خان کا کہنا ہے پاکستان میں رہنا بہت مشکل ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں