blank

اصل کہانی تو کچھ اور نکلی – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ترک کردیا۔اس پر انہوں نے آصف علی زرداری کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی  اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا مکمل طور پر ارادہ کر لیا تھا ۔لیکن حال ہی میں عبدالقدوس بزنجو نے آصف علی زرداری کو  ایک خط لکھا ہے کہ انہوں پیپلز پارٹی میں  شمولیت کا اپنا ارادہ ترک کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ حال ہی  میں اپوزیشن اراکین کی طرف سے  مجھے عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا ۔بلوچستان عوامی پارٹی نے ذاتی اور سیاسی وابستگی سے  بالاتر ہو کر میرا ساتھ دیا ۔بلوچستان کے کارکنو ں اور رہنماؤں نے مشکل وقت میں مجھے وزیر اعلیٰ  اور پارٹی کے صدر کے طور پر منتخب کیا ۔ انہوں نےکہا کہ وہ اب   بلوچستان عوامی پارٹی میں ہی رہنے کو ترجیح دیں گے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں