blank

صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کا اظہار مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنویشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور جانبحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں جمیعتِ علماءِ اسلام کے ورکرز کنوینش میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعظم نے حکام سےدھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کی ہدایت ہے

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں اور جے یو آئی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ہے، اںہوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سب کے دشمن کے ہیں۔ سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا پھر سر اٹھانا انتہائی تشویش ناک ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس ناسور کا جڑوں سے قلع قمع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی قائدین اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، دھماکے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا کرنا ہے، دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرست ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ بم دھماکے کی فوری اور مکمل تحقیقات کروائے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں