blank

عمران خان اور تحریک انصاف کا مستقبل کیا؟ سلیم صافی کا تبصرہ – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات  میں اگر عمران خان کو شکست ہو بھی جائےتو پھر بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وہ اپنی جارحانہ سیاست کو مزید آگے بڑھائیں گے۔عمران خان کو علم ہے کہ ان کی پارٹی آگے ان کے بچوں نے نہیں چلانی۔اس لئے وہ اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے اگر انتخابات میں  عمران خان کو شکست ہو جاتی ہے تو وہ اپنی  جارحانہ سیاست کو  اسی طرح جاری رکھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کو بہت سے لوگ چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔عمران خان کے قریبی لوگ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان  اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑائی میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔

دوسری طرف سلیم صافی نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اس طرح ختم نہیں کیا جاسکتا جس طرح پاکستان میں کوششیں کیں جاتی ہیں۔پاکستان میں اگر کسی سیاسی جماعت کو آؤٹ کیا گیا ہے تو وہ جماعت اگلے الیکشن  دوبارہ نہیں آئی ۔بلکہ اس کو پانچ دس بعد ہی موقع دیا گیا ہے۔اگر عمران خان اسی طرح میدان میں رہے تو دوبارہ ان کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر کے ہی واپس آنا پڑے گا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں