blank

ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ظالموں کو سزا دی جائے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا، ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ظالموں کو سزا دی جائے، مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو اسے سزا ہونی چاہئے۔

مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے لئے لاہور کے جنرل اسپتال پہنچیں، جہاں انہیں ایم ایس جنرل خالد بن اسلم نے بچی کی صحت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار بچی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی ہوں، یہاں سیاسی بات نہیں کروں گی، میرا یہاں آنے کا مقصد اس ظلم کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ رضوانہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، یہ ایک کیس ہے جو سامنے آگیا، ورنہ متعدد کیس تو سامنے ہی نہیں آتے اور خوف اور ڈر کی وجہ سے چھپا دیئے جاتے ہیں

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں