blank

الیکشن کمیشن نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے

لا ہور(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان کی مختلف  سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو کتاب اور رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کاانتخابی  نشان الاٹ کیا گیا ۔پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو وکٹری اور تحریک درویشاں پاکستان کو واسکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون اور پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں