blank

گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا 10 سالہ گولڈن ویزا مل گیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کو متحدہ عرب امارات کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔

ساحر علی بگا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اماراتی حکّام سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں دبئی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے میری کارکردگی پر اعتماد کیا اور مجھے 10 سالہ گولڈن ویزا دیا۔

ساحر علی بگا نے لکھا کہ یہ گولڈن ویزا ملنا میرے لیے کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ اماراتی حکومت اس سے قبل بھی پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو گولڈن ویزا دے چکی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں