blank

سوشل میڈیا صارفین کا نادر علی پر پابندی کا مطالبہ

یوٹیوبر نادر علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہیں اور اب صارفین نے ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کردیا۔

کچھ دن قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر علی نے اداکار سے پاکستانی اور بھارتی اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متعلق کچھ غیر اخلاقی سوالات کیے اور ساتھ ساتھ نامناسب تبصرے بھی کیے۔

نادر نے سوال کیا کہ پاکستان کی وہ کون سی اداکارہ ہے جو بغیر میک اپ کے ‘بھیانک’ نظر آتی ہے؟ جس پر معمر نے کہا نہیں پاکستان میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے، نادر نے سوال جاری رکھا اور کہا اچھا بھارت میں ہے؟ جسے دیکھ کر آپ ڈر گئے ہوں، معمر نے کہا ہاں بھارت میں ہے اور میرے ساتھ ایسا پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوا تھا۔

اداکار نے قصہ سناتے ہوئے کہا ‘پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ یہ ہے کون، میں اور سلمان بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ ایک لڑکی آئی اور سلمان سے باتیں کرنے لگی’۔

بات جاری رکھتے ہوئے معمر نے کہا اس دوران میں خاموش رہا، جب لڑکی گئی تو میں نے سلمان سے پوچھا یہ کون تھی؟ جس پر نادر نے کہا ہاں آپ کو لگا کوئی ‘گھریلو ملازمہ (میڈ)’ وغیرہ تھی؟

معمر نے بات جاری رکھی اور کہا جواب میں سلمان نے حیرانی سے کہا تم نے نہیں پہچانا؟ میں نے کہا نہیں جس پر سلمان نے بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا تھی۔

معمر رانا نے کہا ‘یہ سن کر میں کافی حیران ہوا، میرا جو سارا کرش تھا وہ ختم ہوگیا، میں نے کہا بھاڑ میں جاؤ سارے’۔

نادر نے اس پر کہا آپ نے سوچا ‘کالا نمک چاٹ لوں اسے دیکھ کر؟’

معمر رانا نے مزید کہا ‘جو اداکارہ اصل میں خوبصورت ہے وہ ہے امیشا پٹیل، وہ بہت دلکش اور حسین اداکارہ ہیں’۔

جس پر نادر نے ایک بار پھر نامناسب سوالات کیے، معمر رانا اور نادر علی کی یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا، ساتھ ہی صارفین نے نادر کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ صارفین نے معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو پریانکا سے درخواست کی کہ انہیں نادر کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ رنگت پر بات کرنے پر بھی صارفین نے نادر پر تنقید کی اور یہ سوال بھی کیا کہ نادر نے اپنی زندگی میں کیا کیا؟ جب کہ پریانکا ایک کامیاب خاتون ہیں۔

کچھ صارفین نے پریانکا چوپڑا سے متعلق کہا کہ پریانکا ایک بہادر، خوبصورت اور اچھی اداکارہ ہیں، اصل میں انہوں نے معمر رانا کو نہیں پہچانا ہوگا۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں