blank

کیریئر کے آغاز پر کن مشکلات کا سامنا رہا؟ ہانیہ عامر نے بتا دیا

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سرحد پار مقبول ہونے والا ڈراما سیریل ’میرے ہمسفر‘ سے جب انہیں شہرت ملی تو ابتدائی طور پر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

2021 میں نشر ہونے والا سپر ہٹ ڈراما سیریل ’میرے ہمسفر‘ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ’میرے ہمسفر‘ کے بعد بہت زیادہ شہرت مل گئی تھی، شروع میں بہت جذباتی ہوگئی تھی۔’

انہوں نے بتایا کہ ’لوگ پہلے بھی مجھے پہنچانتے تھے لیکن جب اچانک بہت زیادہ شہرت مل جاتی ہے تو آپ تھوڑا اُلجھ جاتے ہیں کیونکہ زیادہ شہرت ملنے کے بعد بہت زیادہ لوگ آپ کو پہچاننے لگتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’شہرت ملنے سے خوشی ہوتی ہے اور اچھا لگتا ہے، اور میں اس کی شکر گزار ہوں کہ خدا نے مجھے اتنی ساری چیزوں سے نوازا ہے، مجھے بہت سے لوگوں کی طرف سے عزت اور محبت ملتی ہے جو واقعی اچھی بات ہے لیکن ایک کمزور انسان کے لیے اتنی زیادہ شہرت ملنے کے بعد پریشانی بھی ہوتی ہے۔‘


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں