blank

بجلی کے بلوں میں اضافے پر فنکار بھی برس پڑے

ملک بھر میں بجلی کی اضافی قیمتوں اور دُگنے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں وہیں اداکاروں کی جانب سے بھی اس کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہونے والے ایک شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں اپیل کی ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں۔

اداکار سمیع خان نے مذکورہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خدا سے رحم کی دعا کی ہے۔

دوسری جانب اداکار محب مرزا نے طنزیہ انداز میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’شکر ہے ہم چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز بھی بجلی کے بل میں لگ کر آجاتے‘۔

واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے اور بجلی کے اضافی بلز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں