blank

اداکارہ جویرہ سعود سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ جویرہ سعود کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہنگی بجلی کے بلوں پر تبصرہ کر رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص کی آواز پس منظر میں ایڈیٹ کی ہوئی ہے جو کہہ رہا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اس مہینے جو ہم نے سانس لی اس کا بل بھی بھیج دیا ہے‘، اس کے ساتھ ہی ہنسی کی آواز گونجتی ہے۔

اداکارہ کو مہنگی بجلی سے متعلق مذکورہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔ مہنگائی اور پھر ٹیکس سے بھرپور بل سے ستائے ہوئے صارفین نے جویریہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے، اس حوالے سے اداکارہ کو مذاق نہیں کرنا چاہئے، ایک صارف کے مطابق ادھر لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے مر رہے ہیں، خودکشیاں کر رہے ہیں اور اداکارہ مذاق کر رہی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں