blank

بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل رابطہ ہو گیا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، حکومت کی جانب سے آج شام آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا ، جس میں بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔

زرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز پیش کر دیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے مؤقف پربریفنگ لی اور آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، جس کے بعد آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا تھا اور آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں