blank

سوہائے علی ابڑو نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

معروف پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ ’جینٹل مین‘ ڈرامے میں دِکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کی شاندار ٹیم میں شامل ہونے پر پُرجوش محسوس کر رہی ہوں۔‘

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کو لیجنڈی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار استاد حسام حسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے ’حادثہ‘ ڈرامے پر پابندی عائد کردی

اس ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا جائے گا۔

ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ سوہائے علی ابڑو سمیت زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے مارچ، 2021ء میں کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی تھی اور بعد ازاں اداکاری سے بریک لے لیا تھا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں