blank

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے زائد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں