blank

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ سے قبل اروشی نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کر دی

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہونے سے قبل اروشی نے انسٹاگرام پر جم سے اسٹوری شیئر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے یہ ورک آؤٹ کے دوران اسٹوری شیئر کی۔ اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔

اروشی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں

اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں