blank

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنیکی درخواست

کراچی والوں کے لیے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ وصولیاں ستمبر، اکتوبر، نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔

اضافہ 2022-23 کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا، اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وصولیاں ستمبر،اکتوبر ،نومبر 2023 میں کرنے دی جائیں اور جولائی تا ستمبر 2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی۔

یہ وصولیاں ستمبر اوراکتوبر 2023 میں کرنے کی حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک پربھی کیا جائے، اپریل تاجون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ5روپے40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔

نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر11ستمبر کو سماعت کی جائے گی ، وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد نیپرا فیصلہ کرے گا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں