blank

”جب سے ایکسچینج کمپنیوں میں سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تب سے ڈالر سستا ہو ا ہے اور ۔۔“سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دن کاآغاز ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی حیران دکھائی دیا تاہم اب اس کے پیچھے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کریک ڈاؤن کا آغاز پشاور کی فارن ایکسچینج مارکیٹس سے ہوا ، وہاں حوالہ ہنڈی کرنسی کاروبار کے دو مگر مچھ کل رات سے غائب ہیں ، اگر سمگلنگ کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق تیزی سے ختم ہو جائے گا ، آج اس وقت اوپن مارکیٹ میں 324 روپے پر بھی کوئی ڈالر خریدنے والا نہیں ہے جبکہ گزشتہ روز 338 روپے تک دھڑا دھڑ بک رہا تھا ۔“

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں