blank

پرویز الہیٰ جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے باہر آتے ہی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

عدالتی حکم کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدلرازق اور سردار شہباز عدالتی فیصلہ لے کر پولیس لائنز پہنچے، جہاں انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے مرکزی دروازے پر ہی روک لیا۔ بعد ازاں بحث و تکرا کے بعد انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت ملی۔

وکلا نے پرویز الہیٰ کی گرفتاری کا تحریری حکم نامہ پولیس لائنز میں پیش کیا جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا تو باہر آتے ہی سابق وزیراعلیٰ ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے پرویز الہیٰ کی رہائی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا اور بتایا کہ عدالتی حکم پر پرویز الہیٰ کو رہا کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پرویز الہی کورہائی کے بعد پولیس نے سیکیورٹی حصار میں لیا، جس پر سامنے آیا کہ انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے سیکیورٹی حصار میں لیکر پرویز الہی کو ان کے وکیل عبدالرزاق کے ساتھ روانہ کیا ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں