blank

دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردی کے حملے کوپسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری چوکس سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار بہادر فوجی جوانوں کی شہادت کےواقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں