blank

نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کو برتری حاصل

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی (ایل اے) 13 استور میں ضمنی الیکشن کے 42 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

42 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 5347 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 4386 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی پی پی کے عبدالحمید 2700 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں