blank

معروف گلوکارہ کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں گلوکارہ نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں