blank

اداکارہ نہ ہوتی تو چور ضرور ہوتی: فریال محمود

معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو چور ہوتیں۔

فریال محمود نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات، نجی و پیشہ ورانہ زندگی، کیریئر کے آغاز اور اب ڈراموں میں کام نہ کرنے سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں اُنہیں اردو بولنا اور نہ پڑھنا آتی تھی مگر اداکاری کا بہت شوق تھا، وہ امریکا سے خصوصاً پاکستان آئی ہی اداکاری کرنے تھیں۔

فریال محمود نے کہا کہ اُن کی والدہ، خالہ اور خاندان کے متعدد افراد اداکار تھے تو اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاکستان جا کر اداکاری ہی کریں گی۔

شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسکول کے دس برسوں کے دوران 11 سے 12 اسکول تبدیل کیے تھے، وہ دو سے تین بار اسکول سے سسپینڈ بھی کی جا چکی ہیں، اُن کی عادت تھی مارنا اور انہوں نے ایک بار اپنی ہم جماعت لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں۔

اداکارہ نے میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ چور ہوتیں، اُن کا ماننا ہے کہ وہ اداکاری اچھی کرتی ہیں اسی لیے وہ کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاق کے علاوہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ گلوکارہ ہوتیں اور اگر گلوکارہ بھی نہ ہوتیں تو پھر وہ یقیناً چور ہوتیں اور چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی بڑی چوریاں کرتیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں