blank

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر چند صارفین کو وقتی ریلیف دینے کی اجازت دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو بجلی بلوں پر چند صارفین کو وقتی ریلیف دینے کی اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کو بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا، مالیاتی ادارے نے 400 یونٹ تک بجلی صارفین کو ریلیف کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین صرف 200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنےکا امکان ہے جب کہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کو بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان مسترد کر دیا گیا تھا۔  نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کی تجویز آئی ایم یاف کو پیش کی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں