blank

ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری برقرار

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 1.45 روپے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 301 روپے 50 پیسے کا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے 50 پیسے سستا 300 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں