blank

سنی دیول نے بیٹے کی شادی پر رشتے داروں کو ڈانٹنے کی وجہ بتادی؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے بیٹے کی شادی کے موقع پر رشتے داروں پر غصّہ ہونے کی وجہ بتادی۔

سنی دیول نےحال ہی میں بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران اپنے بیٹے کرن دیول کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ جاننے کے بعد بہت مایوسی ہوئی کہ ہمارے کچھ رشتےدار جوکہ ہمارے گھر پر ٹھہرے ہوئے ہیں بیٹے کی شادی کی نجی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچھ رشتے داروں سے تو میں بہت پریشان ہوا اور ان میں سے کچھ کو تو میں نے گھر کے اندر کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ڈانٹا بھی۔

سنی دیول نے بتایا کہ پہلے تو مجھے بہت غصّہ آیا لیکن جب میں نے دیکھا کہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں تو میں نے سوچا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا، جیسے سب چل رہا ہے چلنے دو۔

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں