blank

سرحد پارمداحوں سے متعلق سونم باجوہ کا نیا بیان سامنے آگیا

بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے سرحد پار مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکارہ کسی تقریب میں موجود ہیں جس کی میزبانی آرجے طیب عرشمان کر رہے ہیں۔

دوران شو میزبان نے سونم باجوہ سے سوال کیا کہ ان کے کئی پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں، جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہیں کیا پیغام دیں گی؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا سرحد پار جو مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے اس سے قبل پاکستان آنے کا ارادہ بھی ظاہر کرکی ہیں جبکہ انہوں نے پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش کا اظہار اور اداکارہ سجل علی کی بہترین اداکاری کی تعریف بھی کی تھی۔

سونم باجوہ کو پنجابی فلموں میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں