blank

سحر خان نے پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

ایک انٹرویو کے دوران بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا جیسا کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر پاکستانی اداکارہ سحر خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سحر خان نے سوال پوچھا تھا کہ ’ایسا کونسا کردار ہے جسے آپ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‘ اس پر سحر خان نے جواب دیا کہ ’اپنے کریئر کے آغاز سے ہی مجھے ایک کردار کرنے کا بہت شوق ہے، فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے جنونی (سائیکو پیتھ) جیسا کردار ادا کیا تھا، میں چاہتی ہوں اس طرح کا کوئی کردار ادا کروں‘۔

سحر خان نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کا کوئی کردار ہو جہاں میں پاگل، جنونی بنوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسا کردار میں اچھے کروں گی۔‘

واضح رہے کہ بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے آٹزم کی مریضہ کا کردار ادا کیا ہے، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے، انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے۔

برفی میں پریانکا کے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ سحر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ بہتر انداز میں بیان کیا جا سکے۔

انہوں نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دماغی معذوری اور خصوصی افراد کا میں احترام کرتی ہوں اور یہ لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں