blank

پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ نتائج روکنے کا حکم دے دیا

پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلبا کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔

 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے اور چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہ کیے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے لیے طلباء نے درخواست دائر کی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں