blank

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیٹرول 26 روپے 2 پیسے، ڈیزل 17روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا. وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے کردیا گیا۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، یوں ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں