blank

اداروں کا ڈالر مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اور حساس ادارے نے ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا، اداروں نے ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ چھاپوں کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اب ڈالروں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پر چھاپے ماریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔ حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔ گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اور جیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں