blank

سندھ کے وزیر داخلہ کا آئی جی سندھ کے ہمراہ شکارپور کا دورہ۔ – VoicenVision

کراچی)ویب ڈیسک)نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور آئی جی سندھ رفٹ مختار راجہ نے شکارپور کچے کے علاقہ کا دورہ۔ صوبائی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ شکارپور کے نواحی گاؤں کوٹ شاہو پہنچ گئے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید سونارو جسکانی نے بریفنگ دی۔ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث مجرمان  کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجرموں کے خلاف جو بھی ہتھیار استعمال کرنا ہے وہ استعمال کریں گے۔دو ماہ جرائم پیشہ عناصر کا  خاتمہ ہو جائے گا، ہم ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں کسی سردار کو گرفتار کرنا پڑا تو گرفتار کریں گے۔آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج بھی حصہ لے گی۔ جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکنے کے لیے پنجاب پولیس سے بھی مدد لی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ آپریشن ہو گا۔ مجرموں کے سہولت کاروں اور مددگاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نگران حکومت اپنی مدت میں کچے کے علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر دیگی۔ اطلاع ملنے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔  کچے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دس ہزار روپے علیحدہ کچہ الاؤنس دیا جائے گا.ایک بار پھر، میں مجرموں سے کہتا ہوں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اورقانونی دائرے میں آئیں،اپنے بچوں پر رحم کریں،انہیں قانون کے مطابق رعایت دی جائے گی۔اس موقع پر جاوید جسکانی،ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو،ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفی کورائی، اے ایس پی فضل شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(ملک خاور)

blank
blank

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں