blank

خاتون نے وٹامن سمجھ کر ایئرپوڈز نگل لیے

امریکا میں خاتون کی جانب سے غلطی سے ایپل ائیرپوڈز کو وٹامن ٹیبلٹ سمجھ کر نگل لینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق ٹینا بارکر نامی خاتون نے یہ مزاحیہ کہانی وائرل ہونے والی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سنائی۔

خاتون نے وضاحت کرتے ہوئے ویڈیومیں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلی تھیں۔ بات چیت کے دوران انہوں نے اپنے دوست کو زیادہ واضح طور پر سننے کے لیے اپنے کان سے ایک ائیر پوڈ نکالا۔

ٹینا بارکر نے مزید کہا کہ ’اپنی چہل قدمی کے دوران، میں نے اپنے وٹامنز لینے کا فیصلہ کیا، میں نے گولی منہ میں ڈالی،ایک مشروب پیا اور پھر میں نے محسوس کیا کہ کچھ گلے میں پھنس گیا ہے۔

 

اس کے فوراً بعد انہوں نے مشورہ کے لیے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا جب ایک اور امریکی خاتون نے ائیر پوڈ کو وٹامن ٹیبلٹ سمجھ کر کھا لیا تھا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں