blank

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا اور ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 291 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے 291 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی گراوٹ جاری ہے۔ جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہوکر 295 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز حصص بازار میں 129 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا اور 46331 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 82 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46284 پوائنٹس کی سطح پر پہلا سیشن ختم ہوا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں