blank

لینڈنگ کرتے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل کالونی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ سے لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) ذرائع کا کہنا ہےکہ پائلٹس نے لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی اور جدہ جانے والی دو پروازیں لیزر لائٹ کی زد میں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ پڑنے سے طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوتی ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں