blank

خلیل الرحمان قمر نے مردوں کو کامیاب شادی کا اہم راز بتا دیا

 

 

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے شادی شدہ مردوں کو کامیاب شادی کا اہم راز بتا دیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مرد کی زندگی میں بیوی کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بیوی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور میں یہ بات نہیں مانتا کہ ایک مرد کی بیوی کے علاوہ کوئی اور اچھی تربیت کرتا ہے۔

معروف پاکستانی نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بیویوں پر شوہر ہونے کا رعب ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیویوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں تو آپ زندگی میں ہمیشہ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں