blank

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت سی پی او میں اجلاس۔۔ – VoicenVision

کراچی(ویب ڈیسک)اجلاس میں سندھ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق جاری مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

شہداء اور متوفی پولیس افسران و جوانوں کی فیملیز کو دی جانیوالی مالی امداد/ معاونت, پولیس اسپتالوں/ڈسپینسریز سے بلا معاوضہ طبی امداد و ادویات کی فراہمی, زخمی اور بیمار پولیس ملازمین کے لیئے بحالی الاؤنس,پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کو اسکولز,جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں دی جانیوالی اسکالر شپ اور تجہیز و تکفین جیسے اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔بچوں اور باالخصوص بچیوں کے لیئے میرج گرانٹ ایڈوانس میں دیئے جانے پر غور کیا گیا۔ذہین اور امتیازی نمبرز لینے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی اسکالرشپ فیس میں مذید رعایت کے لیئے بات کی جائے۔اے آئی جی ویلفیئر اسکالرشپ دینے والے اسکولز,جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں سے رابطہ کریں۔دوران فرائض فوت ہونیوالے پولیس ملازمین کی تجہیز و تکفین کے حوالے سے ریوالونگ فنڈ قائم کیا جائے۔ادویات کی جلد سے جلد پروکیورمنٹ کرکے پولیس اسپتالوں, ڈسپینسریز کو تقسیم کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس/ویلفیئر,ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ,ڈی آئی جی فائنانس سندھ کے علاوہ ویلفیئر,فائنانس, ایڈمن اور لاجسٹکس سی پی او کے اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں