blank

9 مئی کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے: رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے، الیکشن لڑنے کی خاطر جرم معاف کردیا جائے تو ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔

گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ کر مینار پاکستان پر قوم سے خطاب کریں گے، 28 جولائی 2017 کو جہاں سے سفر رکا تھا، وہیں سے شروع کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کو تیسری بار بحران سے دوچار کیا گیا، ہم ان کرداروں کا نام لیتے ہیں تو کہا جاتا ہے ان کا تو احتساب کا ایجنڈا دوبارہ سے آ گیا ہے، کیا اب ہم اس بات پر اظہار افسوس بھی نہ کریں، ان کرداروں کے نام بھی نہ لیں؟

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں